بھٹکل:18/نومبر (ایس او نیوز) سرسی کے اجّیبال میں منعقد ہوئے ضلعی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں بھٹکل کے لڑکے اور لڑکیوں کی دونوں ٹیمیں لگاتارتیسری مرتبہ جیت درج کرکے چمپئین شپ حاصل کی ہے۔ بھٹکل ٹیم کے 5 کھلاڑی دسمبر 3سے 5تک گدگ میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں اترکنڑا ضلع کی نمائندگی کریں گے۔
اس سلسلے میں بھٹکل امیچور کبڈی اسوسی ایشن کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کے ذریعے جانکاری دی۔ اسوسی ایشن کے صدر محمد صادق مٹا ، سکریٹری شری دھر نائک، جعفر صادق ، وینکٹیش دیواڑیگا، گنیش نائک وغیرہ موجود تھے۔ اس موقع پر بلدیہ صدر کا عہدہ سنبھالنے والے محمد صادق مٹاکی تہنیت کی گئی ۔